Site icon Meritnews

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافے کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائرکی گئی، درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلاوجہ اضافہ کردیا گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گرچکی ہیں۔

وفاقی حکومت کے پاس پٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل کا کوئی میکنزم نہیں ہے، استدعا ہے کہ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دے۔

Exit mobile version