• محسن نقوی کی بنگلہ دیشی ہم منصب سے ملاقات، اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور بنگلہ دیشی ہم منصب صلاح الدین احمد کے درماین ملاقات ہوئی جس دونوں وزرائے داخلہ نے مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
    ایران امریکہ تنازعہ اور مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں پولیس افسران کی ٹریننگ اور ایکسچینج پروگرامز پر بھی گفتگو ہوئی، سائبر کرائمز اور آن لائن فراڈ روکنے کیلئے اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نے قیام امن کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے امن کیلئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا، ہم نے باہمی روابط کو مزید مستحکم کرنے کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے۔

    29 مناظر