• کرک اور کوہاٹ پولیس کا مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

    خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں کرک اور کوہاٹ پولیس نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
    سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کے مطابق کرک اور کوہاٹ پولیس نے خٹک ڈیم کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

    سی پی او کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے، خٹک ڈیم آپریشن میں مارے جانے والے دہشت گرد کمانڈر زاہد گروپ سے تعلق رکھتے تھے۔

    سی پی او کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کمانڈر زاہد گروپ سے تھا، جو متعدد پولیس افسران اور اہلکاروں کی شہادت کے مقدمات میں مطلوب تھے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اور مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ جاری ہے۔

    سنٹرل پولیس آفس نے واضح کیا کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، صوبے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پولیس کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

    8 مناظر