Site icon Meritnews

کروشیا کے وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

کروشیا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر گورڈن راڈمان ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل یورپ-I نے کروشیائی وزیر خارجہ ڈاکٹر گورڈن کا استقبال کیا۔

ڈاکٹر گورڈن گرلیچ راڈمان نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے، وہ ملکی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔

پاکستان کو امید ہے کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

Exit mobile version