• ٹرمپ کی آج رات پھر ایران پر حملے کی دھمکی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا رویہ انتہائی خراب ہے اور وہ گزشتہ 47 برس سے مشرقِ وسطیٰ میں بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرتا آ رہا ہے۔

    نیٹو اجلاس کے موقع پر یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکی ہے اور امریکہ نے ایرانی قیادت کو “ناک آؤٹ” کر دیا ہے، ایران اب مشرقِ وسطیٰ میں کسی کو تنگ نہیں کر سکے گا۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران روزانہ کی بنیاد پر معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل وقت کا ضیاع ہے اور جنگ بندی بھی ختم ہو چکی ہے۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران نے گزشتہ روز آبنائے ہرمز میں جہازوں پر ڈرون اور میزائل حملے کیے اور اس کے بعد دوبارہ بھی جہازوں کو نشانہ بنایا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ آج رات دوبارہ ایران پر حملہ کر سکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ ایرانیوں کے رویے سے خوش نہیں ہیں اور ایران کو اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے

    25 مناظر