• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • اتحادی جماعتوں کا وزیراعظم کی قیادت اور پالیسیوں پر مکمل اظہارِ اعتماد

    وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کے دوران اتحادی جماعتوں نے حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے حکومت کی اتحادی جماعتوں کی قیادت کے وفد کی ملاقات ہوئی، ملاقات کرنے والوں میں خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی نمائندگی کی۔

    ایم این اے غوث بخش مہر اور آئی پی سی کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی نمائندگی کی جبکہ مسلم لیگ (ق) کی نمائندگی وزیر ہاؤسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ اور وزیر آبی وسائل مونس الٰہی نے کی۔

    ایم این اے خالد مگسی، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی نمائندگی کی اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے عوامی مسلم لیگ پاکستان (AMLP) کی نمائندگی کی۔ ایم شاہ زین بگٹی نے جمہوری وطن پارٹی (جے ڈبلیو پی) کی نمائندگی کی۔

    حکومتی وفد میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر اطلا عات فواد چودھری اور ملک محمد عامر ڈوگر شامل تھے۔

    ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کرنے والے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

    49 مناظر