Site icon Meritnews

ایم ٹیگ کے بغیر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس کی وصولی معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹرویز پر ایم ٹیگ نہ ہونے یا کم بیلنس کی صورت میں 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس وصول کرنے سے متعلق نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کا 30 مئی 2025 کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست پر سماعت کے بعد دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے این ایچ اے کو آئندہ حکم تک اضافی ٹول ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا۔

یہ درخواست ایڈووکیٹ جلال حیدر کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایم ٹیگ نہ ہونے یا کم بیلنس کی بنیاد پر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، حالانکہ این ایچ اے کو قانون کے تحت اس کی اجازت حاصل نہیں۔

عدالت نے این ایچ اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین اگست تک تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ درخواست پر مزید سماعت تک نیشنل ہائی وے اتھارٹی اضافی ٹول ٹیکس وصول نہیں کرے گی۔

Exit mobile version