• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • کالعدم ٹی ایل پی مارچ: کانسٹیبل بدترین تشدد سے جاں بحق، لاش کھیتوں سے برآمد

    گوجرانوالہ میں کالعدم ٹی ایل پی کے مارچ کے دوران ڈیوٹی دینے والا کانسٹیبل بدترین تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔ لاش کھیتوں سے وردی کے بغیر ملی، آج کانسٹیبل کی عدنان کے نام سے شناخت ہوگئی۔
    پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم تنظیم کے کارکنان کے تشدد سے پولیس اہلکار کی شہادت ہوگئی، کانسٹیبل عدنان احسان وزیر آباد میں ٹی ایل پی کے دھرنے پر ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہا تھا۔ کالعدم تنظیم کے کارکنوں نے پولیس اہلکار کو اغواء کیا اور مبینہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا، لاش بھروکی نزد ڈیرہ گجراں کھیتوں میں پھینک دی۔
    افسران کی ہدایات پر تھانہ صدر وزیر آباد میں مقدمہ درج کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو وزیر آباد منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایس پی انویسٹی سید علی کو معاملہ کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    جاں بحق ہونے والے کانسٹیبل کے اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں۔ کانسٹیبل عدنان کے بھائی کے مطابق ان کا 2 دن سے اپنے بھائی سے رابطہ نہیں ہو رہا تھا، ہم نے پولیس سے رابطہ کیا، جس کے بعد اس کی تلاش شروع کی گی، گزشتہ روز وزیر آباد کے کھیتوں سے اس کی لاش مل گئی، ہمارے بھائی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث وہ جاں بحق ہوئے۔

    114 مناظر