• امریکا اور ایران کے درمیان ایران کو 3 ارب ڈالر جاری کرنے پر اتفاق : عرب میڈیا

    عرب میڈیا کا ذرائع کا حوالے دیتے ہوئے کہنا ہے کہ دوحہ میں امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے دوران ایران کو 3 ارب ڈالر جاری کرنے پر ابتدائی اتفاق ہو گیا ہے۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ ایران نے شرط رکھی تھی کہ مذاکرات میں ہر پیشرفت کے ساتھ 3 ارب ڈالر جاری کیے جائیں۔

    ذرائع کے مطابق آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بھی عمان کی جانب سے پیش کردہ نئی تجویز کی بنیاد پر بات چیت جاری ہے جبکہ وفود مشاورت کے لیے اپنے اپنے ممالک واپس جائیں گے۔

    عرب میڈیا کے ذرائع کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ تکنیکی مذاکرات آج دن کے آغاز میں ہی شروع ہو گئے تھے، مذاکرات میں قطر اور پاکستان ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں

    39 مناظر