
روس کی پاکستان، افغانستان سے اختلافات ختم کرنے کیلئے مذاکرات کی اپیل
روس کی وزارت خارجہ نے پاکستان اور افغانستان سے اپیل کی ہے کہ اپنے اختلافات حل کرنے کے لیے سفارتی اور سیاسی ذرائع استعمال کریں۔
روسی وزارت خارجہ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحدی علاقوں میں ہونے والے حالیہ واقعات افسوسناک ہیں، اسلام آباد اور کابل مسلح تصادم ختم کریں اور تمام متنازعہ امور کو سیاسی اور سفارتی طریقے سے حل کریں۔
بیان میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے تحمل اور مذاکرات کی طرف واپس آنے کی اپیل کی گئی ہے۔
12 مناظر