Site icon Meritnews

بلاول بھٹو کی فضل الرحمان سے ملاقات

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاست سے متعلق مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا
ملاقات کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے وفد میں انجینئر ضیاء الرحمان اور مولانا اسجد محمود نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

Exit mobile version