Site icon Meritnews

چیف جسٹس آئینی عدالت کا دورہ روس، لیگل فورم میں شرکت

چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان نے سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل لیگل فورم روس میں شرکت کی۔
چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان نے سینٹ پیٹرزبرگ لیگل فورم میں عالمی عدالتی تعاون اور آئینی امور پر پاکستان کی نمائندگی کی۔

جسٹس امین الدین خان کی ترکیہ کے وزیرِ انصاف اکین گورلیک سے ملاقات ہوئی، دونوں ممالک میں عدالتی تعاون کے فروغ پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا گیا۔

جسٹس امین الدین خان کی تاجکستان کے چیف جسٹس رستم پیراخمادووچ مرزوزادہ سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں عدالتی روابط مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا، چیف جسٹس نے روسی فیڈریشن کونسل میں روس،پاکستان فرینڈشپ گروپ کے سربراہ سینیٹر ولادیمیر چیزوف سے بھی ملاقات کی۔

پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی بھی اس موقع پر موجود تھے، ملاقاتوں میں آئینی قانون، عدالتی اصلاحات، قانونی مہارت کے تبادلے اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت عالمی عدالتی تعاون اور آئین کی بالادستی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل لیگل فورم میں چیف جسٹس کی شرکت پاکستان کے عالمی قانونی و عدالتی کردار کی عکاس ہے، دورے میں چیف جسٹس امین الدین خان نےعالمی قانونی شخصیات سے اہم ملاقاتیں کیں، بین الاقوامی عدالتی تعاون کے نئے امکانات پر گفتگو اور تبادلہ خیال بھی کیا گیا

Exit mobile version