Site icon Meritnews

اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے رابطہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں امن و استحکام کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے خطے کے امن و استحکام کے حصول کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امن عمل کو آگے بڑھانے میں پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہا، ایرانی عملے اور ماہی گیروں کی محفوظ وطن واپسی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا

Exit mobile version