
سینئر صحافی مہر اللہ یار کی گرفتاری پر ڈسٹرکٹ پریس کلب اوکاڑہ میں آر یو جے پاکستان کے زیرِ اہتمام مشترکہ پریس کانفرنس
نمائندہ ( خصوصی چوچک ) سینئر صحافی مہر اللہ یار کی گرفتاری پر ڈسٹرکٹ پریس کلب اوکاڑہ میں آر یو جے پاکستان کے زیرِ اہتمام مشترکہ پریس کانفرنس،ضلع بھر سے مختلف پریس کلبز کے عہدیداران کی بڑی تعداد میں شرکت۔ رہنماؤں کا وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل سی این ایف سے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ۔ سیکرٹری جنرل ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان عابد حسین مغل،ضلعی صدر اوکاڑہ ظفر اقبال ،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب اوکاڑہ عباس علی جٹ،صدر دیپالپور پریس کلب محمد اشفاق چوہدری،صدر رینالہ خورد پریس کلب راؤ عتیق گوہر،سرپرست اعلیٰ چوچک پریس کلب اعجاز بھٹی ،صدر رائے رضوان اقبال، صدر شاہ مقیم پریس کلب عرفان نوید غوری،صدر ستگھرہ پریس کلب رائے آمداد علی تبسم کھرل،سابق سیکرٹری اوکاڑہ پریس کلب شیخ اظہر ،صدر راوی پریس کلب رائے خالد سرور،صدر عوامی پریس کلب حجرہ الہی بخش ڈولہ،تحصیل صدر آر یو جے رینالہ خورد شیخ آصف،جنرل سیکرٹری ضلع اوکاڑہ راؤ غلام قادر،جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب اوکاڑہ محسن محمود چوہدری ودیگر راہنماوں نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہر اللہ یار کے خلاف مبینہ طور پر جھوٹی اور گمراہ کن معلومات کی بنیاد پر مقدمہ درج کروایا گیا۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ متعلقہ اداروں کو غلط معلومات فراہم کی گئیں اور منشیات برآمدگی کے حوالے سے بھی حقائق کے برعکس مؤقف اپنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سینئر صحافی کو ذاتی دشمنی اور رشتہ داروں کی مخالفت کی بنیاد پر کارروائی کا نشانہ بنایا گیا، لہٰذا مقدمے کی شفاف، غیر جانبدارانہ اور میرٹ پر تحقیقات ناگزیر ہیں تاکہ اصل حقائق عوام کے سامنے آ سکیں۔ کسی سینئر صحافی کے خلاف اس نوعیت کا مقدمہ آزادیٔ صحافت پر حملے کے مترادف ہے۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی جائے، جو تمام پہلوؤں کا غیر جانبدارانہ جائزہ لے۔ اگر تحقیقات میں کسی فرد یا اہلکار کی جانب سے غلط معلومات فراہم کرنے یا اختیارات کے ناجائز استعمال کا ثبوت ملے تو قانون کے مطابق اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے۔ رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ڈائریکٹر جنرل سی این ایف پنجاب فوری طور پر مہر اللہ یار کے خلاف درج مقدمے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری کروائیں۔ پریس کانفرنس کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صحافی برادری آزادیٔ صحافت کے تحفظ، قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کے لیے اپنی قانونی اور جمہوری جدوجہد ہر سطح پر جاری رکھے گی
32 مناظر