
پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس میں وزیراعظم شہبازشریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ سخت تربیت مکمل کرنے کے بعد پاکستان بحریہ میں بطور افسر اپنی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں، انہوں نے تقریب میں ترکیہ، بحرین، بنگلہ دیش، عراق، سری لنکا اور جبوتی سے تعلق رکھنے والے نوجوان افسران کی موجودگی پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔
پاکستان نیول اکیڈمی میں125مڈ شپ مین اور33ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ کی پروقار تقریب میں پاس آؤٹ ہونےوالوں میں بحرین،عراق اور جبوتی کےمڈشپ مین بھی شامل ہیں۔
شارٹ سروس کمیشن کورس کی آفیسرکیڈٹ الویرہ حمزہ کو کمانڈنٹ گولڈمیڈل سےنوازاگیا، آفیسر کیڈٹ حافظ محمد احمد منور کو چیف آف ڈیفنس فورسز گولڈ میڈل سےنوازا گیا۔
اکیڈمی ڈرک مڈشپ مین کا اعزاز ہادی عباس خان کو دیا گیا، مڈشپ مین عمرمختار کو بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر سے نوازا گیا۔
تقریب میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام، سیاسی و عسکری شخصیات اور کیڈٹس کے اہلخانہ بھی شریک ہوئے۔
27 مناظر