• خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے:امریکی وزیرِ خارجہ

    امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والا کوئی بھی معاہدہ خلیجی اتحادی ممالک کی سلامتی کو یقینی بنائے گا، خلیجی ممالک کے ساتھ مشرقِ وسطیٰ کی تعمیر و ترقی سے متعلق بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
    مارکو روبیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی معاہدے پر ہونے والے عملی اقدامات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، امریکا ایران کے عملی اقدامات کا جائزہ لے کر اس کی معاہدے پر قائم رہنے کی نیک نیتی کو پرکھے گا۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے، اور اگر بحری ٹریفک میں رکاوٹ ڈالی گئی تو اسے معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کے ساتھ ایران کے لیے تعمیرِ نو فنڈز یا منجمد اثاثوں سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی، ایران کو اپنی پراکسیزکی حمایت ترک کرنا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ عمان نے بھی واضح کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس عائد کرنے کے حق میں نہیں، کیونکہ بین الاقوامی آبی گزرگاہوں سے کوئی بھی ملک ٹیکس وصول نہیں کر سکتا۔

    امریکی وزیرِ خارجہ نے وینزویلا میں آنے والے زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا امدادی ٹیمیں روانہ کر چکا ہے، زلزلے سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

    25 مناظر