بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب
لاہور، فون نمبر:99201390
فرحان شیخ/عباس
ہینڈ آ¶ٹ نمبر2209
نویں محرم الحرام، عزاداری جلوسوں اور مجالس کے لیے جامع سکیورٹی پلان نافذ العمل
386 مجالس، 73 جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے 11 ہزار سے زائدافسران وجوان تعینات۔ سی سی پی اولاہور
ڈبل سواری پر پابندی، لاو¿ڈ سپیکر ایکٹ اور دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔ بلال صدیق کمیانہ
لاہور25جون:…. صوبائی دارالحکومت میں نویں محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور عزاداران کی حفاظت کے لیے لاہور پولیس نے جامع سکیورٹی پلان نافذ العمل کر دیا، جس کے تحت شہر بھر میں 11 ہزار سے زائد افسران اور جوانوں نے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔
یہ بات سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ نویں محرم کی 386 مجالس اور 81 عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے مربوط سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے جاری کردہ سکیورٹی ایس او پیز اور دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے جبکہ 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔
سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ لاو¿ڈ سپیکر ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماتمی جلوسوں کے روٹس پر واقع دکانیں اور بازار بند رہیں گے جبکہ جلوس کے اطراف میں دکانوں اور مکانات کی چھتوں پر کھڑے ہونے کی قطعی اجازت نہیں ہوگی۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ مجالس و جلوسوں کے مقررہ اوقات ِ کار اور طے شدہ روٹس کی پابندی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عزادارانِ کو چار درجاتی حصار پر مبنی مضبوط سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے جس کے لیے واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور دیگر جدید آلات کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ جلوسوں اور مجالس کے منتظمین کے تعاون سے شرکاءکی چیکنگ کے عمل کو مزید موثر بنایا گیا ہے جبکہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور دیگر مانیٹرنگ رومز کے ذریعے جلوسوں کی24/7 لائیو ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے ڈویژنل ایس پیز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ امن کمیٹی کے ممبران اور منتظمینِ جلوس کے ساتھ کوآرڈینیشن برقرار رکھیں جبکہ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں مجالس اور جلوسوں کے اطراف مسلسل پٹرولنگ کو یقینی بنائیں۔ سی سی پی او لاہور نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ افواہوں اور فیک نیوز پر کان نہ دھریں اور شرپسند عناصر پر نظر رکھتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد و یگانگت برقرار رکھیں۔
٭٭٭٭٭
ڈبل سواری پر پابندی، لاو¿ڈ سپیکر ایکٹ اور دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔ بلال صدیق کمیانہ
