Site icon Meritnews

افغان طالبان رجیم کی جانب سے فتنہ الخوارج کی پشت پناہی کا عالمی اعتراف سامنے آگیا

پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں فتنہ الخوارج کو افغان طالبان رجیم کی سرپرستی حاصل ہے، افغانستان میں برطانیہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ لنڈسے نے افغان ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج ایک دہشت گرد گروہ ہے اور اسے افغانستان سے حمایت مل رہی ہے۔

رچرڈ لنڈ سے نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے قبائلی سرحدی علاقے میں بہت سے خاندانی روابط اور حمایت بھی موجود ہے، کابل اور قندھار میں طالبان رجیم کے حکام کو فتنہ الخوارج کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے، فتنہ الخوارج کی سپورٹ سے متعلق سوال افغان طالبان سے پوچھنا چاہیے۔

افغانستان میں فتنہ الخوارج کیلئے تربیتی کیمپس موجود ہیں، ہتھیار استعمال ہو رہے ہیں اورمالی مدد فراہم کی جا رہی ہے، پاکستان میں سکیورٹی آپریشنزسے بچنے والے دہشت گردوں کیلئے افغانستان محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے۔

افغانستان میں برطانیہ کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ فتنہ الخوارج کی جانب سے خطے میں عدم استحکام کے باعث پاکستان کی طرف سے فوجی ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

دفاعی تجزیہ کار وں کے مطابق افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی اور ان کے نیٹ ورکس خطے کی مجموعی سکیورٹی کیلئے مسلسل خطرہ بن چکے ہیں، دہشت گردوں کی مالی معاونت، تربیت اور اسلحے کی فراہمی کا نتیجہ آپریشن غضب للحق کی صورت میں سامنے آتا ہے۔

Exit mobile version