Site icon Meritnews

آزاد کشمیر کے باشعور عوام کا کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کا حصہ بننے سے انکار

آزاد جموں و کشمیر کے باشعور عوام نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کا حصہ بننے سے مکمل انکار کر دیا۔
آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سمیت مختلف اضلاع میں معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔

بھمبر، میرپور، نیلم، کوٹلی سمیت آزاد جموں وکشمیر کے مختلف شہروں میں کاروباری مراکز کھلے اور ٹریفک کی روانی بھی بحال ہے، مختلف علاقوں میں کاروباری اور سماجی سرگرمیاں بھی معمول کے مطابق جاری ہیں۔

آزاد کشمیر کے عوام نے احتجاج کی کال مسترد کر کے پرامن اور باشعور شہری ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے۔

Exit mobile version