Site icon Meritnews

آزاد کشمیر کی ترقی اور عوامی فلاح وبہبود سے متعلق مطالبات مان لئے: رانا ثناء اللہ

رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی ترقی اور عوامی فلاح وبہبود سے متعلق تمام مطالبات مان لئے ہیں۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، پاکستان اور کشمیر یوں کے درمیان لازوال رشتہ قائم ہے، کالعدم ایکشن کمیٹی نے ایک سال قبل بھی جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کا راستہ اپنا یا تھا جبکہ مولانا نے کشمیر سے متعلق جو بات کی وہ اہم ہے۔

وزیر اعظم کے سیاسی مشیر نے کہا کہ گزشتہ سال کالعدم ایکشن کمیٹی نے 38 مطالبات پیش کیے، کالعدم ایکشن کمیٹی کا بجلی سے متعلق 10 ارب روپے کا مطالبہ تھا، مطالبات میں کوئی ایسا مطالبہ نہیں جو پورا نہ کیا گیا ہو، بجلی نظام درست کرنے کے لیے 10 ارب روپے کی رقم فراہم کی جبکہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے ساتھ گزشتہ سال مظفر آباد میں مذاکرات کیے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آج آزاد کشمیر میں بجلی کا ریٹ ساڑھے تین روپے یونٹ ہے، آزاد کشمیر کیلئے گند م پر سبسڈی دی جارہی ہے، مہاجرین کی نشستوں کا معاملہ آئینی اور قانونی ہے، مہاجرین کی نشستوں کے معاملے پر 6 رکھنی کمیٹی بنائی گئی تھی۔

مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا نے کہا کہ طے ہوا تھا کہ کمیٹی مہاجرین کی نشستوں پر اپنی سفارشات آزاد کشمیر حکومت پیش کرے گی، کالعدم ایکشن کمیٹی نے مہاجرین کی نشستوں کے معاملے پر قائم کمیٹی کابائیکاٹ کیا، احتجاج کال کا مقصد آزاد کشمیر کے انتخابات کو رکوانا ہے تاہم مہاجرین کو حق رائے دہی سے محروم کرنا تحریک آزادی کے مقصد سے انحراف ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی نے مہاجرین کی نشستوں کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس میں جانے سے بھی انکار کیا، کالعدم ایکشن کمیٹی کو کئی آپشن دیے گئے جن سے انکار کر دیا گیا، کالعدم ایکشن کمیٹی نے جتھہ کلچر کے ذریعے اپنا مطالبہ منوانے کا راستہ اپنایا۔

Exit mobile version