Site icon Meritnews

آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو آبنائے ہرمز میں جہازوں سے ٹول وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ابوظہبی میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا آبنائے ہرمز بین الاقوامی آبی گزرگاہ ہے اور بین الاقوامی قانون کے تحت کسی ملک کو اس پر ٹول یا فیس عائد کرنے کا حق حاصل نہیں۔

مارکورویو نے کہا کہ اس معاملے پر خطے میں کسی کو قائل کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ سب کا اس پر اتفاق ہے، جب تک ایران کے حمایت یافتہ گروہ عراق سے میزائل اور ڈرون حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اس وقت تک تنازع کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ مذاکرات میں زیر بحث آئے گا، ایران انقلابی تحریک کے بجائے عام ریاست بننے کا فیصلہ کرے تو ترقی کے بڑے مواقع مل سکتے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے منگل کے روز متحدہ عرب امارات سے خلیجی دورے کا آغاز کیا، اس دوران وہ کویت اور بحرین بھی جائیں گے۔

Exit mobile version