
یکم جولائی سے پاسپورٹ دفاتر میں نقد فیس وصولی کا نظام ختم، آن لائن ادائیگی ہوگی
اسلام آباد: یکم جولائی 2026 سے تمام پاسپورٹ دفاتر میں نقد فیس وصولی کا نظام ختم کردیا جائے گا اور پاسپورٹ فیس ڈیجیٹل ذرائع سے ادا کرنی ہوگی۔
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت زونل سربراہان کے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ یکم جولائی 2026 سے تمام پاسپورٹ دفاتر میں نقد فیس وصولی کا نظام ختم کردیا جائے گا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پاسپورٹ فیس صرف کیو آر کوڈ کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی قبول کی جائے گی اور اس حوالے سے جلد ہی پاسپورٹ موبائل ایپ” متعارف کروائی جارہی ہے جس سے اندرون وبیرون مقیم پاکستانی گھربیٹھے پاسپورٹ کی درخواست جمع کرواسکیں گے جبکہ پاسپورٹ درخواست گزار اپنا پاسپورٹ اپنی دہلیز پر وصول کرسکیں گے۔
حکام کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس آئندہ سے صرف ای پاسپورٹس جاری کرے گا جبکہ موجودہ تمام مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس اپنی مقررہ مدت تک مکمل قابلِ استعمال اورقابلِ قبول رہیں گے۔
23 مناظر