
گلگت بلتستان اسمبلی کے 30 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا
گلگت بلتستان اسمبلی کے 30 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب میں سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نے ارکان سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والےاراکین میں پیپلزپارٹی کے 13،مسلم لیگ (ن) کے 9،استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے 6، مجلس وحدت مسلمین کا ایک اور ایک آزاد رکن شامل ہیں۔
سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا، حلف برداری کے بعد اب سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور قائدِ ایوان کے انتخاب کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔
بعدازاں سپیکر نے گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کر دیا۔
واضح رہے کہ گلگت کے تین حلقوں کے انتخابی نتائج کا نوٹی فکیشن عدالتی احکامات کے باعث تاحال جاری نہیں کیا جا سکا، جس کے باعث ان نشستوں پر نمائندگی کا مرحلہ مکمل نہیں ہو سکا۔
10 مناظر