Site icon Meritnews

ایران امریکہ تکنیکی معاہدے کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز کی سوئٹزرلینڈ روانگی پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔ فہمیدہ کوثر جمالی

ایران امریکہ تکنیکی معاہدے کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز کی سوئٹزرلینڈ روانگی پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔ فہمیدہ کوثر جمالی

چیپٹر ایشین بزنس فورم پاکستان کی چیئرپرسن فہمیدہ کوثر جمالی نے کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کی ثالثی نے عالمی سطح پر پاکستان کا گراف بہت بڑھا دیا ہے اور امریکہ ایران تکنیکی معاہدے کے لیے فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے نمائندگی اس امر کی غمازی کرتا ہے کہ پاکستان نے خطے اور عالمی سطح پر امن کی کوششوں میں پیش پیش ہے جس کو عالمی سطح پر سراہا ہے گیا جو ہر پاکستانی کے لیے باعث فخر و مسرت ہے۔
فہمیدہ کوثر جمالی نے کہا ہے کہ پاکستان نے عملی طور پر ثابت کر دیا ہے کہ وہ امن کا خواہاں ہے اور خطے میں پائیدار امن کے لیے ہمیشہ سے کوشاں ہیں مگر اسرائیل اور بھارت ہمیشہ سے امن مخالف ایجنڈے پر کام کرتے آئے ہیں اور دنیا بھر میں دہشت گردی کو پروان چڑھانے میں کوئی کسر نہیں اٹھاتے مگر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ویژن اور قیادت میں پاکستان شہرت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے اور پاک فوج اور اس کی قیادت نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے عالمی سطح پر امن کا پیغام دیا ہے جس کو ہر پاکستانی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

Exit mobile version