Site icon Meritnews

محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے اہم ملاقات کی جس میں امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ معاہدے کے بعد خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق محسن نقوی کی ایران آمد پر ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، بعد ازاں تہران میں دونوں وزرائے داخلہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں علاقائی امن و امان اور سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے کو خطے میں پائیدار امن کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔

رپورٹس کے مطابق ایران کے چیف مذاکرات کار اور وزیر خارجہ عباس عراقچی آج رات سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے، جہاں وہ فریقِ ثانی سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی ملاقات کا مقصد معاہدے پر عمل درآمد کا جائزہ لینا اور دوسرے فریق کی سنجیدگی کو پرکھنا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایرانی وفد فریقِ ثانی سے اپنے وعدوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کرے گا اور معاہدے پر ایران کے مؤقف کو واضح کرے گا۔

سوئٹزرلینڈ کا یہ اہم دورہ خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version