• حکومت کی پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت، بلاول کو اہم وزارت ملنے کا امکان

    حکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت دے دی۔
    ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ منظوری کے بعد وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ہے، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے۔

    وزیراعظم نے تمام وزراء سے کارکردگی رپورٹ بھی طلب کر لی، کارکردگی رپورٹ کے بعد وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا، کامرس، پاور، ہاؤسنگ، مواصلات، فنانس، خارجہ امور پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے کئی معاون خصوصی بھی تبدیلی کے جھکڑ میں آسکتے ہیں۔

    27 مناظر