• کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے، مہاجر نشستوں کا فیصلہ آزاد کشمیر کے عوام اور مہاجرین کو کرنے دیا جائے۔
    قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن کو شکست دی، اسد قیصر کے گھر قانون سازی کیلئے میٹنگ میں شریک ہوا، ہمارے جوانوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے جوان قربانیاں دے رہے ہیں، بچے یتیم ہو رہے ہیں، افغانستان سے دہشتگردی کے مسئلے پر پوائنٹ سکورنگ نہیں ہونی چاہئے، ہمارے جوان ان کےہاتھوں شہید ہو رہے ہیں جن کی برسوں میزبانی کی، ایران پر پابندیوں میں نرمی پاکستان اور بلوچستان کیلئے فائدہ مند ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ ایوان میں ایک دوسرے پر بے بنیاد الزام تراشی نہیں ہونی چاہئے، ایوان کا تقدس کسی صورت پامال نہیں ہونا چاہئے، پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابی حاصل ہوئی، ایران ، امریکا معاہدے سے پاکستان کے وقار میں مزید اضافہ ہوا، پاکستان نے سفارتی کوششوں کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، پاکستان کا نام اونچا ہونا سب پاکستانیوں کیلئے باعث فخر ہے، مودی بھی صدر ٹرمپ کو مبارکباد دے رہا تھا، مودی میں ہمت نہیں کہ پاکستان کا شکریہ ادا کرے۔

    انہوں نے کہا کہ قوموں کی تاریخ میں ایسے لمحات بڑی مدت کے بعد آتے ہیں، بلوچستان میں امن کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہے، پاکستان نے 40 سال افغان مہاجرین کی میزبانی کی، افغانستان کے ساتھ دہشتگردی کے معاملے پر مذاکرات کیے، قطر اور ترکیہ کے ذریعے بھی مذاکرات ہوئے لیکن نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکے۔

    41 مناظر