Site icon Meritnews

امریکی نائب صدر نے معاہدے کو مشرق وسطیٰ میں نئے دور کے آغاز کی علامت قرار دیدیا

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے ساتھ جنگ بندی اور امن معاہدے کو مشرق وسطی میں نئے دور کے آغاز کی علامت قرار دیا ہے۔
امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس پیش رفت پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔

جے ڈی وینس نے فاکس نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا صدر ٹرمپ نے خلیجی ممالک اور علاقائی اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس معاہدے کے لئے حقیقی سیاسی اور سفارتی گنجائش پیدا کی ہے، جس سے خطے میں بڑی تبدیلی ممکن ہو گی۔

انہوں نے کہا صدر نے وہ حقیقی جگہ پیدا کی ہے جہاں اس خطے کو تبدیل کیا جا سکتا ہے اور اب امید ہے کہ ایرانیوں کے ساتھ ایک نیا دور شروع ہوگا۔

نائب صدر کے مطابق امریکا اس بات پر پر اعتماد ہے کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا جو امریکی پالیسی کا بنیادی اور مستقل مؤقف رہا ہے، یہ پیش رفت امریکی عوام کے لیے ایک مثبت خبر ہے اور امید ظاہر کی کہ اس کے نتیجے میں توانائی کی قیمتوں میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔

جے ڈی وینس نے بتایا کہ وہ آئندہ ہفتے ہونے والی دستخطی تقریب میں شریک ہوں گے جبکہ یہ بھی امکان ہے کہ صدر ٹرمپ بھی اس موقع پر موجود ہوں۔

Exit mobile version