بلوچستان میں ہڑتال میں شرکت کے الزام پر محکمہ ہائر ایجوکیشن نے بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 34 اساتذہ کو جبری طور پر ریٹائر کر دیا ہے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن بلوچستان کے مطابق جن اساتذہ کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ان میں 20 گریڈ کی ایک پروفیسر بھی شامل ہیں۔ مجموعی طور پر 34 اساتذہ کو ہڑتال میں حصہ لینے کے الزام پر ملازمت سے فارغ کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق فارغ کیے گئے اساتذہ میں گریڈ 17 کے 16 لیکچررز، گریڈ 18 کے 12 اسسٹنٹ پروفیسر اور گریڈ 19 کے 5 ایسوسی ایٹ پروفیسر شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے 3 اسسٹنٹ پروفیسرز کو جبری ریٹائر کیا جا چکا ہے، جس کے بعد تعلیمی حلقوں میں صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ احتجاج اور ہڑتال کرنے پر محکمہ صحت بلوچستان نے بھی گزشتہ روز 23 ڈاکٹروں کو معطلی کیا تھا اور 25 ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس دیئے تھے۔
