• وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر اڑھائی بجے طلب کر لیا گیا

    بجٹ 2026ء کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر اڑھائی بجے طلب کر لیا گیا۔
    پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں نئے وفاقی بجٹ کی منظوری دی جائے گی، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کابینہ کو بجٹ پر بریفنگ دیں گے۔

    یاد رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گزشتہ اقتصادی سروے پیش کر دیا تھا، وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ معاشی ترقی کی شرح نمو3.7 فیصد رہی۔

    انہوں نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال پیدا نہ ہوتی تو جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد سے اوپر جاتی، پاکستانی معیشت کا حجم 452 ارب ڈالر سے اوپر چلا گیا۔

    15 مناظر