• صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے مایوس ہوکر کئے: امریکی میڈیا

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے مایوس ہوکر کئے۔
    امریکی جریدے ایگزیوس کے مطابق صدر ٹرمپ کی ایران پر حالیہ کارروائیوں کا فوری محرک ہیلی کاپٹر تھا تاہم وہ دو ہفتوں سے ایران کے جواب کے انتظار اور مذاکرات میں تاخیر پر شدید ناراضی کا اظہار کر رہے تھے۔

    اعلیٰ امریکی عہدیدار کے مطابق یہ حملے اس انداز سے کیے گئے کہ امریکی دباؤ دوبارہ قائم ہو، لیکن کسی جانی نقصان کے بغیر اور معاہدے کا دروازہ کھلا رہے۔

    رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے مذاکرات میں تاخیر پر کہا کہ ایران امریکا کو بیوقوف بنا رہا ہے اور وقت ضائع کر رہا ہے۔

    20 مناظر