Site icon Meritnews

پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا: رانا ثناء

مشیر برائے وزیراعظم سیاسی امور اور سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔
سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے امریکی سفارتخانے کے وزیر مشیر برائے سیاسی امور ٹیری سٹیئرز گونزالیز سے ملاقات کی، ملاقات میں پاک۔امریکہ دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

امریکی نمائندے نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

وزیر مشیر برائے سیاسی امور ٹیری سٹیئرز گونزالیز کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے فروغ کے لیے پاکستان کی سفارتی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، علاقائی امن کے قیام کے لیے پاکستان کا کردار اہم اور قابلِ قدر ہے۔

مشیر برائے وزیر اعظم اور سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو ترجیح دی ہے، پاک۔امریکہ تعلقات کے استحکام سے خطے میں امن اور خوشحالی کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا، دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری خطے کے روشن اور پرامن مستقبل کی ضامن ہے۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔

Exit mobile version