Site icon Meritnews

جوڑ میلہ تقریبات: سکھ یاتری آج واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے

شہیدی دن گورو ارجن دیو جی (جوڑ میلہ) کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے سکھ یاتری آج واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے۔
یاتریوں کے استقبال اور سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق واہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کیلئے لنگر، طبی امداد اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، بھارتی سکھ یاتری پاکستان میں 10 روز قیام کریں گے۔

واہگہ بارڈر آمد کے بعد یاتریوں کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب منتقل کیا جائے گا، جہاں وہ اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔

شہیدی دن گورو ارجن دیو جی کی مرکزی تقریب 16 جون کو گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں منعقد ہوگی، جس میں بڑی تعداد میں سکھ یاتری شرکت کریں گے۔

دورے کے دوران بھارتی سکھ یاتری گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب، گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال اور گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور سمیت دیگر مقدس مقامات کی یاترا بھی کریں گے۔

Exit mobile version