Site icon Meritnews

قومی اقتصادی کونسل کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر، کل ہونے کا امکان

قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کا آج ہونے والا اجلاس موخر کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اقتصاد ی کونسل کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس کے شیڈول میں شامل نہیں ہے، قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس اب کل (بروز منگل) ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ سالانہ بجٹ برائے 27-2026 جون کی 10 تاریخ کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا تھا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کرنا تھی، اجلاس میں آئندہ مالی سال کا قومی ترقیاتی بجٹ منظوری کیلئے پیش کیا جانا تھا۔

اجلاس کے دوران رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کا جائزہ بھی لیا جانا تھا، صوبوں کے سالانہ ترقیاتی پلان پر پریزینٹیشن اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ تھی۔

قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں وفاقی اور صوبوں کے ترقیاتی بجٹ منظوری کیلئے پیش کئے جانا تھے، اور آئندہ مالی سال کے اہم معاشی اہداف کی بھی منظوری دی جانا تھی۔

Exit mobile version