
ایران کے میزائل حملے، اسرائیل نے غزہ کی تمام سرحدی گزر گاہیں بند کر دیں
اسرائیل نے ایران کی جانب سے میزائل حملے کے بعد غزہ کی تمام سرحدی گزر گاہیں بند کر دیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق مقبوضہ علاقوں میں حکومتی امور کی رابطہ کاری کے اسرائیلی ادارے نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے میزائل حملوں کے بعد سکیورٹی کے ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا سکیورٹی اقدامات کے پیش نظر غزہ کی پٹی میں داخلے اور باہر نکلنے کی تمام سرحدی گزرگاہوں کی بندش بھی شامل ہے۔
بیان کے مطابق غزہ کی پٹی میں آمد و رفت کے تمام راستے بند رہیں گے، بند رہنے والی گزر گاہوں میں کرم ابو سالم اور رفح شامل ہیں۔
19 مناظر