
ایران وزیر خارجہ کا برطانیہ، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ حکام سے رابطہ
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے برطانیہ، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔
ٹیلیگرام پر جاری بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بات ہوئی جنہوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا ہے، انہوں نے برطانیہ اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ سے بھی فون پر گفتگو کی۔
ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق ان رابطوں میں خطے کی موجودہ صورتحال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا، یہ رابطے اس وقت ہوئے جب اسرائیل کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں کے جواب میں ایران نے کارروائی کی۔
عباس عراقچی نے قطری اور فرانسیسی ہم منصبوں سے الگ الگ ٹیلیفونک گفتگو کی ہے، ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے گفتگو میں لبنان کے محاذ پر اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں کے حوالے سے ایران کے مؤقف پر بات کی۔
اس کے علاوہ انہوں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
12 مناظر