• آج رات تہران کو جلنا چاہیے، اسرائیلی وزیر بن گویر کا ایرانی حملوں پر سخت ردعمل

    اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل داغے جانے کے بعد سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے مختصر پیغام میں بن گویر نے لکھا کہ آج رات تہران کو جلنا چاہیے، یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ایران سے اسرائیل کی جانب میزائل فائر کیے گئے ہیں۔

    بن گویر کا یہ بیان ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں انتہائی سخت اور اشتعال انگیز ردعمل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب اپنے تازہ حملوں کے بعد ایران کے پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل لبنان پر حملے روک دے، ورنہ نتائج مزید تباہ کن ہوں گے۔

    45 مناظر