امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی قیادت کو واضح اشارہ دیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی یکطرفہ فوجی کارروائی میں امریکا شریک نہیں ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور ممکنہ ردعمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے ایران کے خلاف ممکنہ جوابی کارروائی کے حوالے سے اپنے مؤقف سے امریکی صدر کو آگاہ کیا تاہم ٹرمپ نے واضح کر دیا کہ اگر اسرائیل ایران کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کرتا ہے تو امریکا اس آپریشن کا حصہ نہیں بنے گا۔
ادھر ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے حالیہ اقدامات کے باوجود واشنگٹن تہران کے ساتھ سفارتی رابطوں اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے، خطے میں پائیدار استحکام کے لیے سیاسی حل ہی بہتر راستہ ہے۔
