
لبنانی صدر اپنے ساتھیوں کو بیچنے کے بجائے عوام کو حقیقی دشمن سے بچائیں: ایران
ایران نے کہا ہے کہ لبنانی صدر جوزف اپنے ساتھ کھڑے لوگوں کو بیچتے ہیں، اپنے ملک کو حقیقی دشمن سے نجات دلائیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ لبنانی صدر نے اپنے حمایتیوں کو چھوڑ دیا، اپنا گلا گھوٹنے والوں کے پیچھے چل رہے ہیں۔
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے ایران پر لبنان کے معاملات میں مداخلت کرنے کے لبنانی صدر جوزف عون کے بیان کو ہدفِ تنقید بنایا اور کہا کہ صدر عون کے بیانات سن کر ایسا لگتا ہے جیسے لبنان کے پانچویں حصے پر ایران نے قبضہ کر رکھا ہو، چوتھائی لبنانی آبادی کو ایران نے بے گھر کیا ہو اور روزانہ بمباری بھی ایران ہی کر رہا ہو۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے لبنانی صدر جوزف عون کو مخاطب کر کے کہا کہ جنابِ صدر! لبنان کو اصل دشمن سے بچائیں، امریکا کے ساتھ لبنان کارڈ استعمال کرنا ہوتا تو معاہدہ کافی پہلے ہو چکا ہوتا۔
لبنانی صدر جوزف عون نے سی این این کو حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ ایران امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے جاری مذاکرات میں لبنان کو سودے بازی کے مہرے کے طور پر استعمال کر رہا ہے، ایران کو لبنان کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔
22 مناظر