Site icon Meritnews

ایرانی انقلابی گارڈز نے امریکہ کیساتھ حالیہ جھڑپوں کی تفصیلات جاری کر دیں

ایران کی اسلامی انقلابی گارڈز (آئی آر جی سی) نے امریکہ کے ساتھ ہونے والی حالیہ فوجی جھڑپوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نے آئی آر جی سی کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ سلسلہ اُس وقت شروع ہوا جب امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب ایک ایرانی تیل بردار جہاز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں جہاز کے انجن روم کو نقصان پہنچا۔

کارروائی کے جواب میں امریکی اور اسرائیلی بحری جہاز پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا، اس حملے کے بعد امریکی افواج نے جزیرہ قشم کے جنوب میں واقع ایک ایرانی مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بنایا۔

انقلابی گارڈز کے مطابق اس کے ردعمل میں ایران نے میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے امریکی فضائی اڈے پر حملہ کیا جس میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے ہیڈ کوارٹرز اور خطے کے ایک ملک میں موجود ہیلی کاپٹروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

Exit mobile version