• حماس کی غزہ کا انتظام قومی کمیٹی کے حوالے کرنے کی پیشکش

    حماس نے غزہ کا انتظام قومی کمیٹی کے حوالے کرنے کی پیشکش کر دی۔
    حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کی حکمرانی اور سکیورٹی سمیت تمام انتظامی اختیارات قومی کمیٹی کے حوالے کرنے کو تیار ہیں، اسرائیل اور بعض بین الاقوامی شخصیات اس عمل میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہیں۔

    حازم قاسم کا کہنا تھا کہ حماس کے اقتدار منتقل نہ کرنے سے متعلق دعوے بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔

    31 مناظر