
پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، گنڈا پور سمیت 30 سے 35 ارکان غیر حاضر
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں پی ٹی آئی کے 30 سے 35 ارکان اسمبلی غیر حاضر رہے، سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور بھی اجلاس میں شریک نہ ہوئے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی، بانی کی صحت سے متعلق پارٹی اور پوری قوم کو تشویش ہے، حکومت بانی پی ٹی آئی کا فیملی کی موجودگی میں علاج کرائے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے سال کا بجٹ عوام دوست ہوگا، ترقیاتی منصوبوں میں بانی کے ویژن کی عکاسی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 92 ارکان میں سے 52 ارکان شریک ہوئے اور 30 سے 35 ارکان اجلاس میں شریک نہ ہوسکے جبکہ حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اجلاس میں 72 کے قریب ارکان نے شرکت کی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ چند ارکان اسمبلی ملک سے باہر ہونے کے باعث شریک نہ ہوسکے، اجلاس سے غیر حاضر چند ارکان بیرون ملک ہیں اور چند ذاتی مصروفیات کی وجہ سے شریک نہ ہوسکے جبکہ اجلاس میں متعدد ناراض ارکان اسمبلی نے بھی شرکت کی۔
11 مناظر