وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا عالمی یومِ انسدادِ تمباکو پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمباکو نوشی کسی بھی مہلک مرض سے زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے
مریم نواز نے تمباکو کو وبا سے بھی بد تر قراردیا، تمباکو کا ہر کش، ایک نئی بیماری کی طرف قدم بڑھانے کے مترادف ہے، جبکہ تمباکو نوشی محض عادت نہیں بلکہ اپنی ہی صحت، معیشت اور معاشرت پر خود کش حملے کے مترادف ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب میں سکولوں، کالجوں اور تعلیمی اداروں میں تمباکو نوشی پر پابندی یقینی بنانے کے لئے ا قدامات کئے جا رہے ہیں، سرکاری دفاتر،پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی جرم ہے،عملدرآمد یقینی بنائیں گے-
مریم نواز نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو تمباکو نوشی سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، تمباکو نوشی کے مضراثرات کے بارے میں آگاہی صرف حکومتی نہیں بلکہ مشترکہ سماجی ذمہ داری ہے، تمباکو نوشی سے ملک میں اڑھائی لاکھ سے زیادہ اموات کے اعداد وشمار تشویشناک اور تکلیف دے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں ہارٹ ٹیک کی بڑی وجہ تمباکو نوشی او رویپ کا استعمال ہوسکتاہے، اپنے پیاروں کو صحت مند اورسگریٹ کے دھوئیں سے پاک ماحول فراہم کرنا ہم سب کا فرض ہے-
وزیراعلی مریم نواز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آج ہی سے تمباکو نوشی چھوڑ کر صحت مند طرز زندگی اپنانے کا عہد کیجیے۔
