• آئندہ مالی سال 27-2026 کے لیے وفاقی بجٹ کا حجم ساڑھے 17 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ رہے گا

    ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ مذاکرات مکمل ہو گئے اور اہم بجٹ اہداف پر اتفاق ہوا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ صرف تنخواہ دار طبقے پر ریلیف کیلئے ایف بی آر کے ورچوئل مذاکرات جاری ہیں۔

    بتایا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ میں 220 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگائے جائیں گے، آئندہ مالی سال کیلئے نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس سلیبز میں ردوبدل کی جائے گی۔

    ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئندہ وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے آخری سلیب کا تھریش ہولڈ بھی بڑھایا جائے گا، بجٹ میں تاجروں کیلئے فکسڈ ٹیکس سکیم، ہائبرڈ اور الیکٹریکل وہیکل پر سیلز ٹیکس بڑھانے کے اقدامات فائنل ہو چکے ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ٹارگٹ حاصل کرنے کیلئے بجٹ میں اضافی ٹیکس اکٹھا کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں

    18 مناظر