Site icon Meritnews

غلافِ کعبہ کلید بردار کے حوالے، یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا

غلافِ کعبہ ہر سال کی طرح اس بار بھی یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا۔
خادم الحرمین الشریفین کی نیابت میں نیا غلافِ کعبہ حوالے کرنے کی تقریب ہوئی، تقریب میں نیا غلافِ کعبہ کلید بردارِ کعبہ کے حوالے کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ غلافِ کعبہ جسے کسوہ بھی کہتے ہیں، نئی روایت کے مطابق ہجری سال کے آغاز یعنی یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جاتا ہے، اس حوالے سے باقاعدہ طور پر ایک روح پرور تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

غلافِ کعبہ کی تیاری میں سیکڑوں کلو گرام ریشم، چاندی اور سنہری دھاگوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

Exit mobile version