• نوازشریف بکا اور جھکا نہیں، عظیم شخص کی بیٹی ہونے پر فخر ہے: مریم

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ نواز شریف بکا نہیں، جھکا نہیں، عظیم شخص کی بیٹی ہونے پر فخر ہے۔
    یوم تکبیر پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ الحمدللہ، یوم تکبیر کے موقع پر ہر پاکستانی سمیت پوری امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، دفاع وطن کا ایٹمی مشن سر انجام دینے والی ٹیم کے ہر فرد کو سلام پیش کرتی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دنیا اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بنانے والے محمد نواز شریف کو بھی سلام پیش کرتے ہیں، نواز شریف بکا نہیں، جھکا نہیں، عظیم شخص کی بیٹی ہونے پر فخر ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یوم تکبیر پاکستانی قوم ہی نہیں عالم اسلام کیلئے فخر کا دن ہے، ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے۔

    مریم نوازشریف نے کہا کہ 10 مئی ہو یا 28 مئی، پاکستانی قوم آج بھی پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کے جرأتمندانہ فیصلوں کی معترف ہے، مضبوط دفاع کیلئے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، اب اقتصادی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانا ہمارا مشن ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ آج ہمیں اتحاد ویکجہتی، محنت وہمت برداشت و رواداری کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

    34 مناظر