Site icon Meritnews

یوم تکبیرکی 28 ویں سالگرہ پر مسلح افواج کے سربراہان نے قوم کومبارکباد پیش کی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایئرچیف، نیول چیف نے قوم کو مبارکباد دی، یوم تکبیر تاریخی کارنامے کی یاد دلاتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آج کے دن پاکستان ایٹمی طاقت بن کر ابھرا، اس دن پاکستان نے جنوبی ایشیا میں سٹریٹجک توازن بحال کیا، یہ عظیم سنگ میل قومی اتحاد، استقامت اور ملکی خود مختاری کی علامت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ یہ دن علاقائی سالمیت اور قومی وقار کے تحفظ کے غیرمتزلزل عزم کی علامت ہے، یہ تاریخی کامیابی مدبر قیادت، سائنسدانوں ا نجینئرز کی غیرمعمولی خدمات کی بدولت ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ یہ کامیابی پاک افواج اور پاکستانی قوم کی قربانیوں کا ثمر ہے۔

Exit mobile version