Site icon Meritnews

معاہدے کے قریب، مسلم رہنماؤں سے بات کر لی، نیتن یاہو کو بھی آگاہ کر دیا: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران معاہدے پر مذاکرات مکمل ہونے کے قریب ہیں، اور اس حوالے سے کئی مسلم ممالک کے رہنماؤں سے بات چیت کر لی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں اس وقت وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں موجود ہوں، جہاں ابھی ہماری سعودی عرب کے محمد بن سلمان آل سعود، متحدہ عرب امارات کے محمد بن زاید آل نہیان، قطر کے امیر تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی، وزیرِ اعظم محمد بن عبدالرحمان بن جاسم بن جابر آل ثانی، اور قطر کے وزیر علی الثوادی گفتگو ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کے ساتھ بھی اسلامی جمہوریہ ایران اور امن سے متعلق مفاہمتی یادداشت کے تمام امور پر گفتگو ہوئی ہے، یہ ایک نہایت اچھی گفتگو تھی۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایک معاہدہ بڑی حد تک طے پا چکا ہے، جو امریکہ، اسلامی جمہوریہ ایران، اور مذکورہ دیگر ممالک کے درمیان حتمی منظوری سے مشروط ہے، علیحدہ طور پر میری اسرائیل کے وزیرِ اعظم بی بی نیتن یاہو سے بھی بات ہوئی، جو اسی طرح بہت مثبت رہی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے کے آخری نکات اور تفصیلات پر اس وقت گفتگو جاری ہے، اور جلد ہی ان کا اعلان کر دیا جائے گا، معاہدے کے کئی دیگر اہم نکات کے علاوہ آبنائے ہرمز کو بھی کھول دیا جائے گا۔
امریکی ویب سائٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے پاکستان، قطر، سعودی عرب، یو اے ای، مصر، ترکیے کی قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دوران گفتگو مسلم رہنماؤں نے امریکی صدر پر معاہدہ قبول کرنے پر زور دیا، مسلم رہنماؤں نے ٹرمپ پر زور دیا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کو آگے بڑھائیں

Exit mobile version