
اسرائیل کے بن گورین ایئرپورٹ پر بڑی تعداد میں امریکی فوجی طیارے تعینات
اسرائیل کے بن گورین ایئرپورٹ پر بڑی تعداد میں امریکی فوجی طیارے تعینات کر دیے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مئی میں 50 سے زائد امریکی ری فیولنگ طیارے ہوائی اڈے پر دیکھے گئے، فروری میں حملوں سے قبل ہوائی اڈے پر امریکی طیاروں کی تعداد 36 تھی، بن گورین ایئرپورٹ پر امریکی فوجی سرگرمیوں کے باعث غیر معمولی دباؤ ہے۔
اس حوالے سے اسرائیلی سول ایوی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہوائی اڈے کو فوجی بیس میں بدلنا کمرشل پروازوں کیلئے نقصان دہ ہے، اسرائیلی ایئر لائنز کو طیارے بیرون ملک پارک کرنے پڑ رہے ہیں۔
17 مناظر