پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ بھارت کے پراکسی گروہ ہیں۔
اپنے بیان میں صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت دہشت گردی برآمد کرتا ہے، افغان سر زمین سے حملوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری ہوئی، پاکستان نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر درست آپریشن کیے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت کے الزامات گمراہ کن مہم کا حصہ ہیں، بھارت جموں و کشمیر پر قبضہ چھپا نہیں سکتا، مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کو قتل، گرفتار اور بے دخل کیا جا رہا ہے۔
صائمہ سلیم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر ظلم معمول بن چکا ہے، سندھ طاس معاہدے کو بھارت نے معطل کر رکھا ہے، پاکستان امن، مکالمے اور قانون کی پاسداری پر یقین رکھتا ہے۔
